شہباز شریف، حمزہ،مریم، رانا ثنا بڑی مشکل میں پھنس گئے

5 Jun, 2022 | 05:08 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)آزادی مارچ میں پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے کامعاملہ،صوابی میں سید احمد جان کے بھائی کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع کردی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن سید احمد جان کے بھائی کی جانب سے مقدمہ کے اندرج کی درخواست جمع کرادگئی،درخواست تھانہ چھوٹا لاہور ضلع صوابی میں جمع کرائی گئی۔درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، مریم نواز، رانا ثناء اللہ،آئی جی پنجاب،آئی جی موٹروے،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو ملزمان نامزدکیاگیا۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ میر بھائی جمہوری حق استعمال کرکے آزادی مارچ میں شریک تھے۔موٹروے پل پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ایما پر دیگر ملزمان کی نگرانی میں کنٹینر لگا کر غیر قانونی طور پر موٹروے بند کی تھی۔

میرا بھائی سمیت مارچ کے دیگر شرکاء کا قانونی اور آئینی حقوق سلب کئے گئے۔کنٹینر کو ہٹانے کی کوشش میں میرا بھائی پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوا۔ملزمان کے موٹروے بند کرنے کے غیر قانونی اقدام کی وجہ سے میرا بھائی جاں بحق ہوا۔

محمود جان کے بھائی  کامزید کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔درخواست جمع کرتے وقت پی ٹی آئی ایم پی اے عبداالسلام آفریدی بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں