(ویب ڈیسک) اگر جسم میں خون کی کمی ہوتو بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں لیکن کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کے جسم میں خون کی کمی ہےپہلے علامات کا جاننا ضروری ہے۔
جسم میں تھکاوٹ کی وجہ انیمیا نامی بیماری بھی ہے، تھکاوٹ کی وجہ وٹامن بی 12 یا آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے جو کہ خون کی کمی کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔
سانس لینے میں تکلیف اکثر لوگوں کو ہوتی ہے اور لوگ اسے ماحول کی خرابی سے تشبیہ دیتے ہیں۔اگر سانس لینے میں تکلیف آپ کو بھی ہوتی ہے، تو ہو سکتا ہے آپ بھی خون کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
جسم میں آئرن اور وٹامن کی کمی کی وجہ سے جسم ہیموگلوبن کی مقدار بنانے میں ناکام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی اور اسی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سر چکراتا ہے۔
اگر آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں خون نہیں مل رہا، تو جلد بھی زرد پڑ سکتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق خون کی کمی کے باعث دل کے امراض کی وجہ سے موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
اب جسم میں خون کی کمی دور کرنے کے لئے جہاں بہت سی دیگر غذائیں وہیں کشمش بھی آئرن سے بھرپور میوہ ہے ، جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ہے ،کشمش کو ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے تاہم ذیابیطس کے شکار افراد یہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کریں یا کشمش کے استعمال سے قبل معالج سے مشورہ کریں۔
اس کے علاوہ ورزش سے ہر فرد کو فائدہ ہوتا ہے مگر یہ خون کے سرخ خلیات بننے کے عمل لیے بہت اہم ہے۔
زیادہ سخت ورزش کرنے کا وقت نہیں یا ہمت نہیں تو سیڑھیاں چڑھنے، چہل قدمی یا گھر کے کام سے بھی کافی حد تک فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔