گاڑیوں کےشوقین افراد کیلئے خوشخبری

5 Jun, 2022 | 03:29 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک )مشیر وزیراعلیٰ کے پی برائے ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ خلیق الرحمان نے گاڑی رجسٹریشن کروانے والے افراد کو خوشخبری سنادی۔

  تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی سے گاڑیوں کا یونیورسل نمبر پلیٹس ترمیمی بل پاس کرلیا گیا ہے۔بل کے متن کے مطابق اب گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ضلع کے بجائے صوبے کا نام درج ہوگا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ضلع کا نام درج ہوتا تھا جسے اب تبدیل کردیا گیا ہے اور اب صوبے کا نام درج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں