ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Shahbaz sharif
کیپشن: Prime minister Shahbaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا  کہ میرے لیے آج عزت اور فخر کا موقع ہے، ایسے ہسپتال کے افتتاح کا موقع ملا جسے ایسے شخص نے بنایا جو خدا ترس ہیں، جو لوگ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں وہی دین اور دنیا کما رہے ہیں، 2013 میں ان لوگوں سے ملاقات ہوئی اور انہیں خیراتی ہسپتال بنانے کا کہا، ہماری حکومت اس 60 بیڈ کے ہسپتال کو چلانے سے قاصر تھی، میں نے ان سے کہا یہ ہسپتال سیاسی رنگ نہ اختیار کر جائے، وہ ہسپتال ان کے حوالے کیا تو انہوں نے شاندار انداز میں چلایا، اس ہسپتال میں 120 بیڈز کی توسیع کی گئی، وہ پورے علاقے کا مصروف ترین ہسپتال ہوگیا۔

  انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت خراب ہے اور ہمسایہ ملک بھارت سے ہمارے تعلقات کشیدہ ہیں، مسائل کے حل کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، تمام سٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں لیکن ہم 7کروڑ عوام کو 2 ہزار روپے دیں گے، صحت اور تعلیم پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، لوڈشیڈنگ ہورہی ہے میں جانتا ہوں ، لیکن مجھے آئے ہوئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے، ساڑھے 3 سالوں میں جو ہوا اس کا حساب کون دے گا، مجھ سے ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگا جارہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پتھروں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، قومیں علم اور جدت سے بنتی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا میٹرو بس میں ٹکٹ کا نرخ آدھے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگلے چند سالوں میں راکٹ کی طرح آگے بڑھے گا ،اس کے لیے ہم سب کو محنت کرنی ہے۔