ویب ڈیسک:اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان دوران تقریر گڑبڑا گئے جس پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16سو 180 تھی تاہم پرچے پر لکھے ہوئے اعداد و شمار پڑھنے میں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ پرچے میں دیکھتے ہوئے پوری بات بتائی۔
Parchi nahi Parcha diya pher bhi nhi parh saka https://t.co/zFxIzv3zti
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 4, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریحام خان نے بھی اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ ' پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا'۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ 'جو لوگ عمران خان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں ان کا بھی ریاضی میں یہی حال ہوگا، ان میں سے زیادہ تر چیک لکھنے کے قابل بھی نہیں ہوں گے'۔
And those who follow him have the same skills in maths. Most can’t write a cheque. https://t.co/s8GLGA4Jdq
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 4, 2022