(ویب ڈیسک)ٹوئنکل کھنہ کا شمار بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے بہت سی کامیاب فلموں میں ادکاری کےجوہردکھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بڑی ہی مہارت سے گٹار بجا رہی ہیں۔
اداکارہ کی شاہ رخ خان کے ایک مشہور گانے کی دھن بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں اُنہیں گِٹار بجانے کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے گِٹار بجانے کی پریکٹس کرنے کے لیے شاہ رخ خان کے ایک مشہور گانے ’جادو تیری نظر‘ کا انتخاب کیا جسے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔