(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف ’کے کے‘ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ کی موت شدید کارڈیوجینک پلمونری ایڈیما کے باعث ہائپوکسیا کے نتیجے میں ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ اُن کا دل اتنا آکسیجن والا خون پمپ نہیں کر رہا تھا جس کی اُنہیں ضرورت تھی۔
واضح رہےکہ گلوکار کرشنا کمار کناتھ، جو کے کے کہ نام سے مشہور تھے، منگل 31 مئی کو کولکتہ میں پرفارم کرنے کے بعد دُنیا سے کوچ کر گئے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو پرفارمنس کے چند گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑا۔
کولکتہ پولیس نے گزشتہ روز گلوکار کے کے کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی، ذرائع کے مطابق کے کے کو کنسرٹ سے پہلے بازوؤں میں درد تھا اور ان کی توانائی کم تھی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوکار کی موت ایکیوٹ کارڈیوجینک پلمونری ایڈیما کے بعد ہائپوکسیا کے اثرات کے بعد واقع ہوئی ہے، جو دل کی پیتھولوجیکل حالت کی وجہ سے ہوئی ہے، جو سبارکنائیڈ ہیمرج سے منسلک ہے۔