مشکوک طیارہ صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

5 Jun, 2022 | 10:12 AM

ویب ڈیسک: امریکی شہر ڈیلاویئرمیں  چھوٹا ہوائی جہاز صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے   گھر  کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہنگامی طور ان کے ڈیلاویئر والے گھر سے نکال لیاگیا۔ انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز غلطی سے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔ بائیڈن یا ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ   ڈیلاویئر میں ساحل پر واقع گھر میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔

مزیدخبریں