(سٹی42)غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث بالی ووڈ کی دو اداکارؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا،ممبئی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے گھر سے دو خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار حراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں خواتین بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان میں سے ایک بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں، ادکاراﺅں کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث کام نہ ہونے کے باعث گھر میں فاقوں کی نوبت آ گئی تھی جس کی وجہ سے جسم فروشی کا پیشہ اختیار کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اداکاراوں کو جسم فروشی کے بدلے بھاری معاوضے کی پیشکش پر لایا گیا تھا جبکہ پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھئے: بالی ووڈ اداکارہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑی گئی
واضح رہے کہ قبل ازیں ایک اور بھارت کی نامور اداکارہ جسم فروشی کے گھناؤنے فعل میں مبتلا تھی جسکو ممبئی پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا پولیس کی جانب سے گورے گاؤں میں موجود ایک فائیو سٹار ہوٹل پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے کاروبار کو تالا لگا دیا گیا اور مجرمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیاتھا۔
پولیس نے ہوٹل میں جسم فروشی کی اطلاع پر بروقت کارروائی کی،پولیس اہلکار گاہک بن کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور 10 لاکھ روپے میں ایک انٹرنیشنل بیلی ڈانسر اور 2 ٹی وی اداکاراؤں کے لیے معمالات طے کئے، جس سے پولیس اہلکاروں کو یقین ہوگیا کہ ہوٹل میں واقعی جسم فروشی کا کاروبار سرگرم ہے تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے اس نازیبا کاروبار میں مبتلا 1 بالی ووڈ اداکارہ اور 3 خواتین کو گرفتار کیاگیاتھا۔