پھلبیری کے مریض اس خبر کو ضرور پڑھیں

5 Jun, 2021 | 08:18 PM

(ویب ڈیسک)   آپ نے اکثر ایسے افراد دیکھیں ہوں گے جن کی جلد پر سفید رنگ کے نمایاں نشان نمودار ہوجاتے ہیں۔ اس بیماری  کی  جسے پھلبیری بھی کہا جاتا ہےاصل وجہ کیا ہے؟  اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
ماہرین کے مطابق یہ مرض  لوگوں کے لیے کافی تشویش کا باعث  بنتا ہے  اور  کافی نمایاں بھی ہوتا ہے۔عام طور پر  اس مرض کے بارے میں یہ سمجھا جاتا  ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے کا ری ایکشن ہوتا ہے، تاہم طبی سائنس اس  خیال کو رد کرتی ہے۔  اصل میں یہ اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔  یہ مرض ہر طرح  کی جلد پر نمودار ہوسکتا ہے لیکن گہری رنگت والی جلد پر زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس مرض کو  آغاز میں ہی  پکڑ لیا جائے یعنی جب جلد پر دھبے نمودار نہ ہوئے ہوں لیکن رنگت ہلکی پڑرہی ہو تو جلد کو دوبارہ اصل شکل میں لانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس مرض میں  متاثرہ جلد  کی رنگت میں بہتری تو  آ سکتی ہے مگر اس مرض کا مکمل علاج نہیں ہو پاتا ۔ اس حوالے سے  طبی  ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ  پپیتے کے ایک ٹکڑے کو جلد کے سفید دھبوں پر رگڑا جائے، پھر اسے خشک ہونے دیں اور پھر لگائیں تو  ممکن ہے کہ جلد کی رنگت میں بہتری آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ پپیتے کو رگڑنے کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ پھل سے نکلنے والا عرق جلد میں  پوری طرح جذب ہورہا ہو۔  اسی طرح  اگر پپیتے کے جوس کو روزانہ پیا جائے تو جلد  کی رنگت کو اصل شکل میں بحال رکھنا   آسان ہو جائے گا۔  اس عمل کو کچھ عرصے تک جاری رکھنے پر مریض مثبت  اثرات دیکھ سکیں گے۔

مزیدخبریں