سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اتنی بڑی نا اہلی۔۔۔۔۔۔

5 Jun, 2021 | 07:20 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)سکول ایجوکیشن کی نا اہلی کے باعث سرکاری سکولوں کے نصاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو شامل نہ کیا سکا،ٹیکنیکل ایجوکیشن کو سال 2018 میں نصاب کا حصہ بنایا جانا تھا،منصوبہ کا بروقت آغاز نہ ہونے سے اربوں روپے کی لاگت سے گیارہ سو سکولوں میں ٹیکنیل ایجوکیشن کیلئے فراہم کردہ آلات ومشنری خراب ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ناقص حکمت عملی کے باعث سرکاری سکولوں کے نصاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو شامل نہ کیا سکا،ٹیکنیکل ایجوکیشن کو سال 2018 میں نصاب کا حصہ بنایا جانا تھا،اربوں روپے سے پنجاب بھر کے 11 سو سکولوں میں ٹیکنیل ایجوکیشن کے لئے فراہم کردہ آلات خراب ہونے لگے ۔

آلات ومشنری فراہم کرنے والے سکولوں میں لاہور کے 20 ہائی سکول شامل ہیں،ٹیکنیکل ایجوکیشن کو سکولوں کے نصاب کا لازمی حصہ بنانے کا منصوبہ سابقہ دور حکومت میں بنایا گیا تھا،ٹیکنیکل ایجوکیشن پہلے مرحلے میں چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں میں فراہم کی جانا تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں نہم اور دہم کے بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کی جانا تھی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کےمطابق منصوبہ شروع کرنے سے قبل اساتذہ کو مشاورت میں شامل کیاجانا چاہیے تھا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو نصاب کا حصہ بنانےپر کام جاری ہے۔

مزیدخبریں