ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لئے نئی پالیسی کا اعلان

اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لئے نئی پالیسی کا اعلان
کیپشن: Weapon License
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے حصول کی حد عمر مقرر کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کےاجراء کےلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 25 سال سے کم عمر کے افراد کو اسلحہ لائسنس کی تجدید ہوگی نہ نیا بنےگا۔ پنجاب آرمز رول 2017 کے تحت فیصلے کا اطلاق کیاگیاہے۔ کم عمر افراد کو اسلحہ فراہمی سے عدم برادشت کے متعدد واقعات پیش آتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے 25 سال سے کم عمر کے افراد اسلحہ کا ناجائز استعمال کرتے پائےگئے ہیں، اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی کا فیصلہ تاحکم ثانی کیاگیاہے۔ 

یہ بھی لازمی پڑھیں: اسلحہ لائسنس کے اجراءسےمتعلق نیا انکشاف