مویشی منڈیاں ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

5 Jun, 2021 | 04:13 PM

Arslan Sheikh

علی رامے:بڑی عید سے قبل پنجاب حکومت نے بھی چھریاں چاقو تیز کرلیے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں کو ٹھیکے پہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا, شہریوں سے پارکنگ اور بیوپاریوں سے فی کس جانور فیس کی مد میں 2 ارب روپے کا ہدف مقرر کردیا گیا.
عید قربان کی آمد پر پنجاب حکومت لاہور کی چار اور پنجاب 100 سرکاری مویشی منڈیوں کو ٹھیکے پر دے گی ۔مویشی منڈیوں کو ٹھیکے پر دے کر 2 ارب روپے کا براہ راست زرائع آمدن حاصل کیا جائے گا۔لاہور کی چار مویشی منڈیوں سے 40 کروڑ روپے پارکنگ اور جانور کی داخلہ فیس سے جمع ہوں گے۔

ٹھیکدار منڈیوں سے فی کس جانور کی داخلہ فیس اور شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کرکے یہ ریونیو جمع کرے گی. زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نو جون کو لاہور اور فیصل آباد کی منڈیوں کو نجی ٹھیکداروں کے حوالے کرنے کے لیے ٹینڈر بھی اوپن ہوگا.  

مزیدخبریں