کچی آبادیوں کےمکینوں کیلئےخوشخبری

5 Jun, 2021 | 03:33 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: کچی آبادی کےمکینوں   کیلئےخوشخبری، رواں سال مالکانہ حقوق دینےکی تیاریاں شروع،وزیراعظم  عمران خان نے پنجاب حکومت کو  گرین سگنل دے دیا۔
  تفصیلات کےمطابق  وزیراعظم نےکچی آبادی کےمکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پنجاب حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔ کچی آبادیوں کےمکینوں کو مرحلہ وار مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پیپر ورک مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی بنائی گئی سفارشات بھی منگوا لی گئیں، وزیراعظم عمران خان نےکچی آبادیوں  سے متعلق  پنجاب حکومت سے  تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔لاہور، پنجاب میں کہاں ،کہاں  اور کتنی  کچی آبادیاں ہیں تمام تفصیلات مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں 

مزیدخبریں