بے گناہ لاہوریوں کو مختلف مقدمات میں پھنسائے جانے کا انکشاف

5 Jun, 2021 | 02:50 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: پولیس کی کوتاہی یا عدم برداشت کا کھیل، لاہور میں بے گناہ افراد ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتنے لگے۔
ولیس ڈیٹا نے بے گناہ لاہوریوں کو مقدمات میں پھنسائے جانے کا پول کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال پہلے 5 ماہ میں 2017 بے گناہ لاہوریوں کو مقدمات میں پھنسایا گیا۔ دشمنیاں، مال بر آمدگی میں جلدی بےگناہوں کے پھنسنے کی وجہ بنی۔ پولیس کی کوتاہی سے بے گناہوں کے پھنسنے کی بڑی وجہ بنیں۔ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان تفتیش اور عدالتوں سے بے گناہ قرار پاتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بےگناہ ہونے کے باوجود شہریوں کو معاشرے میں مجرم اور گنہگار سمجھا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ معصوم شہری صدر ڈویژن میں خوار ہوئے، صدر ڈویژن میں 548 شہری دوران تفتیش بے گناہ قرار پائے جبکہ سٹی ڈویژن 443 بے گناہ شہریوں کو الجھا کر دوسرے نمبر پر رہا۔ 

مزیدخبریں