ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

5 Jun, 2021 | 02:33 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف اندارج مقدمہ کے لیے تھانہ انارکلی میں درخواست دے دی گئی۔

معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف درخواست چوہدری آصف نواز ایڈووکیٹ کی جانب سےدی گئی ہے۔  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی،  حریم شاہ کی فائرنگ سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا،حریم شاہ کی فائرنگ سے کوئی بھی شہری قتل یا زخمی ہو سکتا تھا، حریم شاہ کا عمل غیر قانونی ہے لہذا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں