سٹی 42:لاہور میں ہوائیں چلنے لگیں جس کے باعث موسم قدرے بہتر ہوگیا، آج زیادہ سے زیادہ پارہ 38ڈگری رہنے کاامکان ہے. محکمہ موسمیات نےآج لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گرد الود آندھی کے ساتھ بونداباندی کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہتر ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کل اتوار کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی. شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کم سے کم 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب45فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آنےوالے4روز میں شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔