(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں 7 جون سے مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری، پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن اور 32 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے، پرنسپل سیٹ پر7 جون سے تاحکم ثانی 11 ڈویژن اور 32 سنگل بنچز مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت 32 ججز 7 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر1 چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہے، جو تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بنچ 2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس محمد وحید خان منشیات سمیت دیگر کیسز کی سماعت کریں گے، بنچ 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس انوار حسین شامل ہیں، بنچ 4 میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی نیب کیسزسنیں گے۔ بنچ 5 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس مسعود عابد نقوی، بنچ6 میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمد طارق ندیم قتل کیسز کی اپیلیں سنیں گے۔
بنچ 7 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس محمد راحیل کامران شیخ، بنچ 8 میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس صفدر سلیم شاہد شامل ہیں، بنچ 9میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ انسداد دہشتگردی مقدمات کی شنوائی کریں گے۔
بنچ 10 میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چھٹہ، بنچ 11 میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق منشیات کیسزسنیں گے جبکہ ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔