سٹی 42: لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی نافذ کردی گئی۔
ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی ڈگری کے بعد اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کی پالیسی میں نرمی کردی۔ ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی ڈگری کے بعد بھرتیوں کیلئے تجربے کی نئی شرائط لاگو کر دی ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی بھرتیوں میں تجربے کی مدت میں چار سال تک کمی کر دی، مذکورہ عہدوں پر بھرتیوں کیلئے جرائد میں شائع شدہ تحقیقی مقالہ جات کی تعداد میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
واضح رہےکہ31 مارچ کے بعد ہونے والی تمام نئی بھرتیوں پر ایچ ای سی کی نئی پالیسی لاگو ہوگی۔