پاکستانی اداکارہ مہربانو کو کس نےہراساں کرنے کی کوشش کی؟

5 Jun, 2021 | 11:24 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک کریو ممبر نے ہراساں کیا لیکن معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے بچایا تھا ، اداکارہ مہربانو نے انکشاف کردیا.
   تفصیلات کےمطابق  پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پرجب وہ ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں تواُنہیں معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے بچایاتھا اور اُن کی مدد کی تھی۔

مہر بانو کا کہنا تھا کہ ’وہ شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر موجود تھیں، اُنہیں ایک کریو ممبر کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھاوہ یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں اور اُنہیں کچھ سمجھ بھی نہیں آ رہا تھا کہ یہ ہو کیا رہاہے۔

حال ہی میں ’چڑیلز‘ سیریز کی اداکارہ مہر بانو کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا شکار ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ مہر بانو نےبتایا کہ ’اُنہوں نے یہ بات سیٹ پر موجود صبا قمر کے ساتھ شیئر کی، صبا قمر نے اُن کا ساتھ دیا اور اُن کے لیے ایک مضبوط آواز اٹھائی، صبا قمر نے ہراساں کرنے والے ممبر کو شوٹنگ سے ہی نکلوا دیا تھا۔

مہر بانوکاکہنا تھاکہ ’اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ آپ کسی بھی وقت کسی کے بھی ہاتھوں ہراسانی کا شکار بن سکتے ہیں، خود کو مضبوط بنانا چاہیے اور اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔ انکا کہنا تھا کہ ’اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ہر عورت کو خود کو اتنا مضبوط بنانا چاہیے کہ وہ دوسری عورت کا ساتھ دے سکے اور اُس کے لیے آواز بلند کر سکے۔

مزیدخبریں