سٹی 42:پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی اراکین اسمبلی کو بڑے ترقیاتی فنڈز ملیں گے، حکومت کی جانب سےفنڈز کو خفیہ رکھنے کیلئےبجٹ میں ضلعی ترقیاتی پیکج کا نام دیا گیاہے۔
تفصیلات کےمطابق حکومتی اراکین کو پہلی مرتبہ3 کھرب50 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ ملے گا، 3کھرب50 ارب کا فنڈ صرف حکومتی، اتحادی اراکین اسمبلی کو ملے گا، حکومت کی جانب سے فنڈز کو خفیہ رکھنے کیلئے بجٹ میں ضلعی ترقیاتی پیکج کا نام دیا گیاہے، ترقیاتی فنڈز آئندہ 3 سال میں حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں خرچ ہوں گے، نئے مالی سال کے بجٹ میں ضلعی ترقیاتی پیکج کے لیے ڈیڑھ کھرب مختص ہوں گے،سڑکوں کی تعمیر پر ایک کھرب 34 ارب کا ڈسٹرک ڈویلپمنٹ پیکج ملے گا جبکہ لاہور کے اراکین اسمبلی کو صرف 7 ارب روپے کے فنڈز ملیں گے، ضلعی ترقیاتی پیکج میں ایک کھرب 34 ارب کا فنڈ روڈ سیکٹر کے منصوبوں پر خرچ ہوگا، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت حلقوں میں 1113 روڈ کی سکیمیں مکمل ہوں گی جبکہ لاہور کی25سڑکوں کو 3 سال میں پیکج کے تحت 1 ارب 8 کروڑ ملیں گے،ذرائع کےمطابق نئےمالی سال کے فنڈ مختص کرنے کیلئےتجاویز حکومت کو پیش کردی گئیں جس میں روڈ سیکٹر کی مد میں 50 فیصد فنڈ مختص کرنے کی سفارشات کی گئیں ہیں، محکمہ مواصلات و تعمیرات اور ہائی وےڈیپارٹمنٹ روڈسیکٹر پروگرام مکمل کرینگے، حکومتی اراکین اسمبلی کےحلقوں میں دیگر شعبوں کیلئےبھی فنڈ رکھے جائیں گے۔
حکومتی اراکین اسمبلی کو ملیں گےبڑے ترقیاتی فنڈ ز
5 Jun, 2021 | 10:59 AM