ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر اکمل فکسنگ کیس، سماعت 11 جون کو ہوگی

عمر اکمل فکسنگ کیس، سماعت 11 جون کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) فکسنگ کیس میں کرکٹر عمر اکمل کی پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت 11 جون کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خود مختار ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھر کیس کی سماعت کریں گے۔ ایڈجیوڈیکٹر نے پی سی بی اور عمر اکمل کو سماعت کے نوٹس جاری کردئیے۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگائی تھی۔

عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، عمر اکمل نے پی سی بی کے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہیں کیا تھا جس پر معاملہ ڈسپلنری پینل میں جانے کے بعد ان پر تین سال کی پابندی لگی تھی۔ بلے باز نے پابندی کو زیادہ قرار دیتے ہوئے اس میں کمی کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ   کرکٹر عمراکمل ان دنوں پابندی کا شکار ہیں۔یہ پابندی میچ فکسکنگ کی پیشکش سےمتعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں ان پر عائد کی گئی۔چیئرمین  پی سی بی ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان فیصلہ سنایا اور اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ  عمر اکمل پر دونوں چارجز ثابت ہو ئے ہیں عمراکمل اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کام رہے اور اپنے جواب میں بلے باز اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ ماضی میں وہ خود ہی اس طر ح کے رابطوں سے آگاہ کرتے رہے ہیں ۔

فیصلے کے مطابق چارج نمبر دو میں  عمر اکمل پی ایس ایل میں کرپشن کے لئے ہونے والے رابطوں کے بارے میں بتانے میں ناکام رہے جو کہ ان کو سزا وارکی حیثیت سے پیش کرتے ہیں ،  عمر اکمل پر20فروری 2020 سے 19 فروری 2023 کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابندی ہو گی.