مناواں ( راؤ دلشاد) واہگہ زون میں چراسی غیر قانونی تعمیرات کے انکشاف پر شعبہ پلاننگ متحرک ،غیر قانونی تعمیرات کے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیاگیا، غیر قانونی تعمیرات مسماری کا عمل شروع جبکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے کا کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کیپٹن ریٹائرسیف انجم کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ واہگہ زون امین مغل کا مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، فروزن ایریا جی ٹی روڈ پر دو کنال پر زیر تعمیر غیر قانونی پلازہ مسمار کردیا گیا کہ غیر قانونی تعمیر پر پلازہ مالکان، اور ایم سی ایل اسٹاف کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا. ایم او پلاننگ واہگہ زون امین مغل کے مطابق واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریاز جلو ،باٹا پور ،برکی روڑ اور دیگر علاقوں میں زیر تعمیر رہائشی و کمرشل اور انڈسٹریل تعمیرات کو مسمار کردیاگیاواہگہ زون میں چراسی غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
84 غیر قانونی تعمیرات میں سے 59 زیر تعمیر ہیں جبکہ 25 تکمیل کے آخری مراحل میں تھیں، سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے پر بھر پور قانونی کارروائی ہوگی، کوئی کتنا بھی بااثر ہو غیر قانونی تعمیرات کی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ امین مغل کاکہناہےکہ واہگہ زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کا عمل جاری رکھاجائےگا، غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران و اہلکار اور پرائیویٹ افراد کیفر کردار کو پہنچیں گے۔