انتظامیہ اور پولٹری ڈیلرز میں ڈیڈ لاک ختم

5 Jun, 2020 | 05:31 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( حسن علی ) شہر میں حکومت، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور لاہور پولٹری ٹریڈرزایسوسی ایشن کے مابین مرغی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم، برائلر کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کا اضافہ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

گزشتہ دس روز سے مرغی کی قیمت کے تعین کے حوالے سے حکومت، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کےمابین جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت حکومت نے 260 روپے فی کلو مقرر کی، جس پر لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال بھی کی۔

لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت طلب اور رسد کے مطابق مقرر کی جاتی ہے جبکہ حکومت نے قیمت پر کیپ لگا کر مسائل میں اضافہ کیا، تاہم اب یہ کیپ ختم کردیا گیا ہے۔ روزانہ کی قیمت طلب اور رسد کے مطابق حکومتی نمائندے، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر بنائی جانے والے کمیٹی کرے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت کو کنٹرول کرے تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔

لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رسد میں بہتری کے ساتھ ہی برائلر کی قیمت میں کمی واقع ہو جائے گی۔

مزیدخبریں