ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ میں کھیتوں سے انسانی باقیات برآمد

رائیونڈ میں کھیتوں سے انسانی باقیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) رائیونڈ میں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی باقیات برآمد ہوئی،پولیس نے باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

اےایس پی رائیونڈ رضا تنویر کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا میں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی باقیات برآمد ہوئیں،نامعلوم شخص کی پرانی لاش بوسیدہ ہو چکی،جسے کھیتوں میں جانور کھاتے رہے،پولیس نے شناخت کے لئے علاقے میں اعلانات بھی کروائے اور شناخت نہ ہونے پر لاش کی باقیات پوسٹ مارٹم کے مردہ خانے منتقل کر دیں،اے ایس پی رائیونڈ کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں نشترکالونی میں کوڑا دان سے خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد ہوئیں تھیں، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے ٹانگیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتوں کی ٹانگیں کاٹ کر کوڑا دان میں پھینکیں جبکہ خاتون کے دھڑ کی تلاش جاری ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،خاتون کے باقی دھڑاورملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے مگر پولیس میں شامل کچھ کالی بھیڑیں ایسے درندوں کی پشت پناہی کررہیں ہیں جو کہ معاشرے کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں،علاوہ ازیں سربراہ لاہور پولیس نےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور زخمی کرنے والےایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی ۔

 رواں سال بھی قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کا سراغ نہ مل سکا، لرزہ خیز واراتوں میں 150 سے زائد افراد مختلف واقعات میں قتل ہوچکے ہیں جن میں سے ٹریس ہونےکی شرح 20 فیصد سے بھی کم ہے، جو پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer