کورونا سے اموات بڑھنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا

5 Jun, 2020 | 02:30 PM

Shazia Bashir

 سٹی42: اہل لاہور احتیاط کا دامن تھام لیں، ہسپتالوں میں داخل شدید علیل مریضوں میں ہولناک اضافہ، 89 مریض آئی سی یو اور 62 وینٹی لیٹرز پر موجود، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 573 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہورمیں24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے11 اموات ہوئیں، شہر میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد16 ہزار329 ہوگئی ہے، لاہورمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد237 ہوگئی۔

محکمہ داخلہ نے کورونا مریضوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔   پنجاب میں مشتبہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 36 ہزار 487ہے، پنجاب میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد31 ہزار 104ہے، 7 ہزار 712مریض اب تک صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے۔    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

ترجمان پرائمری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک266959 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد7806 ہوچکی ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔ دفتر ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 2040 نئے کیس سامنے آئے ہیں، تعداد 33144 ہوگئی لاہور میں 1095، ننکانہ 8، قصور 14، شیخوپورہ 37، راولپنڈی 218، جہلم 22، اٹک 29، چکوال 8، گوجرانوالہ 60 اور سیالکوٹ میں 65 نئے کیس سامنے آئے۔

گجرات 54، حافظ آباد 3، منڈی 4، ملتان 97، خانیوال 5، وہاڑی 5، فیصل آباد 120، چینیوٹ 2، ٹوبہ 18 اور رحیم یار خان میں 21 نئے کیس سامنے آئے،  سرگودھا 31، میانوالی 6، خوشاب 1، بھکر 2، بہاولنگر 22، بہاولپور 20، ڈی جی خان 21، مظفر گڑھ 64، راجن پور 2، لیہ 12، ساہیوال 10 اور اوکاڑہ 5 نئے کیس سامنے آئے۔ ترجمان کورونا وائرس سے 22 مزید اموات، کل تعداد 629 ہو چکی ہیں۔

 

اب تک 266،959  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7806 ہو چکی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

 

      

مزیدخبریں