ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحتی مقامات کھولنے کیلئے سفارشات مرتب

سیاحتی مقامات کھولنے کیلئے سفارشات مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) لاک ڈاؤن میں نرمی، سیاحتی مقامات کو کھولنے کی تیاریاں، پنجاب حکومت نے سفارشات مرتب کرلیں۔

پنجاب حکومت نےسیاحتی مقامات کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، لاہور ٹورازم بس سرورس کو بھی دوبارہ چلایا جائےگا، ٹورازم بس میں سوار ہونے سے پہلے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، دستانے اور ماسک کے بغیر بس میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا، 65 سال یا اس سے زائد عمر کے سیاح کے ساتھ والی سیٹ خالی رکھی جائے گی، بس میں سیاحوں کے لئےسینی ٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا، فیملی کے زیادہ افراد ہوں تو انہیں سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی بس میں سیٹس دی جائیں گی.

ذرائع کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ملازمین کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ ہوگا، ریسٹورنٹ کے ڈائننگ ہال میں میزوں میں فاصلہ رکھا جائے گا، سٹاف کے لیے دستانے اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ہوٹلز کے کمروں میں سینی ٹائزر، دستانے اور ماسک کی فراہمی انتطامیہ کی ذمہ داری ہوگی، کھانا کمرے کے اندر فراہم کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے پی ایچ اے کو تمام پارکس کھولنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے، پارکوں میں شہریوں کو محکمہ صحت کے ایس اوپیزکے مطابق داخلے کی اجازت ہوگی۔

ڈائریکٹر پی ایچ اے اختر محمود کا کہنا ہےکہ بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات بند رہیں گے، شہریوں کو شام سات بجے تک پارکس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ14 مارچ کو پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 24 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا ،تمام مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات، پارکس کو بند کردیا گیا تھا، اب مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی اور مارکیٹیں، شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دی گئی تھی اب حکومت نے پارکس کو کھولنے کی اجازت بھی دیدی۔

Sughra Afzal

Content Writer