ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس او پیز پرعملدرآمدکیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

 کورونا ایس او پیز پرعملدرآمدکیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ/علی عباس)وزیراعلیٰ پنجاب کورونا کےحوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم  ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ خود کریں گے، جبکہ  اساتذہ مارکیٹوں میں بھی کورونا سےمتعلق حکومتی ایس او پی پرعملدرآمد کےحوالےسےمانیٹرنگ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مارکیٹس اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے خود لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ لیں گے ۔ حکومت کی جانب سے تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ۔ حکومت کی جانب سے کورونا وباء کا پھیلاؤروکنے کے لئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی مارکیٹس کو فوری طور پر بند کروایا جائے گا ۔

دوسری طرف پنجاب میں اساتذہ اب مارکیٹوں میں بھی کورونا سےمتعلق حکومتی ایس او پی پرعملدرآمد کےحوالےسےمانیٹرنگ کریں گے،کورونا کیبنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں اساتذہ سے ڈیوٹیز لینےکی تیاریاں شروع کردیں گئیں۔ اساتذہ اپنی مانیٹرنگ رپورٹ پولیس اورضلعی انتظامیہ کودیں گے،پولیس اورضلعی انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف حرکت میں آئےگی۔

 پنجاب ٹیچرز یونین نےحکومتی فیصلے کو تسلیم کرنے سےانکار کردیا ہے،جنرل سیکرٹری پی ٹی یو پی کاشف شہزاد کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا میں اساتذہ پہلے بھی قرنطیینہ سنٹرمیں ڈیوٹی دے رہے ہیں، حکومت کواساتذہ کے علاوہ دیگرمحکموں کے ملازمین نظر نہیں آتے،کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر اب اساتذہ سےڈیوٹیاں لی گئیں تواساتذہ احتجاج کرنےپر مجبور ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب نے  مارکیٹس اور کاروباری مراکز پرکورونا کے حوالے سے ایس او پیز پرسختی سےعملدرآمد کاحکم دیاتھا۔ وزیراعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہناتھا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کی جائے،کورونا وباء کا پھیلاؤروکنےکے لیےایس او پیز پر عملدرآمد بےحد ضروری ہے،عوام سےایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں،اپنےاور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیےایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کےمفاد میں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer