ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے افسر کا کوروناسے انتقال

لاہور ہائیکورٹ کے افسر کا کوروناسے انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کےگریڈ سترہ کے آفس کوآرڈینیٹراصغر شاہین کورونا وائرس کےباعث انتقال کرگئےجبکہ ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل ہائیکورٹ عمران صفدر کورونا وائرس کےباعث مقامی ہسپتال میں داخل ہیں۔

تفصیل کے مطابق لاہورسمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کےوار جاری ہیں،دوسرے محکموں کی طرح اب عدالتوں سےوابستہ افراد بھی کورونا کا شکار ہونےلگے، لاہور ہائیکورٹ میں آفس کوارڈینیٹر کےعہدے پر تعینات کورونا وائرس کےباعث انتقال کرنے والےاصغر شاہین میوہسپتال کورونا وارڈ میں زیرعلاج تھے،مرحوم کی نماز جنازہ بھٹہ چوک بیدیاں روڈ پراداکی گئی،دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ ک ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل عمران صفدر بھی کورونا کا شکار ہوچکےہیں اور مقامی ہسپتال میں علاج کرارہےہیں۔

گزشتہ دنوں عالمگیر مہلک وباء  کورونا وائرس کی وجہ سے سب انسپکٹر خالدحسین،ڈی ایس پی سی آئی اےعامر ڈوگر شہید ہو گئے تھے۔خاتون ایس پی اور  محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے سینیئر چیف کے نائب قاصد میں بھی  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید  کا کہناتھا کہ سب انسپکٹر خالد حسین  کورونا وائرس کے باعث شہید ہوئے۔سب انسپکٹر خالد حسین تھانہ نواں کوٹ میں تعینات جبکہ گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے۔

لاہور پولیس میں چار اہلکار اس سے پہلے  کورونا وائرس کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کورونا سے شہید اہلکاروں کے واجبات کی فوری ادائیگی کے لئے آئی جی سے سفارش کی جا رہی ہے کیونکہ تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہو رہی ہے۔لاہور پولیس میں کورونا سےمتاثراہلکاروں وافسران کی تعداد 118 ہے البتہ کوروناوائرس سے 78 اہلکاروں و افسران نےصحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں ۔مجموعی طور پر لاہور پولیس میں  کورونا وائرس سے شہیدوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد میں روزانہ کی بنیاد پر نیا ریکارڈ قائم ہونے لگا،صرف ایک دن میں تقریباً مزید 5ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مثاثرہ افراد کی تعداد 90ہزار کے قریب پہنچ گئی،مزید 68 ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی بعد بھی ایک ہزار، 838 تک پہنچ گئی ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer