لیسکو ملازمین کورونا کا شکار، دفاتر سیل کرنےکے احکامات جاری

5 Jun, 2020 | 12:50 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم)لیسکوملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہونےلگے،کمپنی نے کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کےدفاتر کو دو روز کےلیےسیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے.

لیسکو کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ نےاحتیاطی تدابیر پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا ہےجس کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہو نےوالےملازمین کے دفاتر کودو روز کےلیےسیل کیا جائےگا،جبکہ سیل کرنے کے بعد دفاتر کو دو روز کےلیےڈس انفیکٹ کیا جائے،مراسلے کے مطابق متاثرہ ملازمین کوفوری طور پر حکومتی احتیاطی تدابیر کے مطابق قرنطینہ کرنا ہوگا،اتوار کے روز تمام دفاتر میں سپرے کر کے صفائی کی جائےگی،اسی طرح دفاتر کے داخلی راستوں پر ڈس انفیکشن ٹنل کی تنصیب کی جائےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد میں روزانہ کی بنیاد پر نیا ریکارڈ قائم ہونے لگا،صرف ایک دن میں تقریباً مزید 5ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مثاثرہ افراد کی تعداد 90ہزار کے قریب پہنچ گئی،مزید 68 ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی بعد بھی ایک ہزار، 838 تک پہنچ گئی ہے، پاکستان آج بھی آبادی کے لحاظ سے متاثرہ افراد میں دوسرے اور جاں بحق افراد کے حوالے سے بھی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سندھ  کورونا سے متاثرہ افراد میں پہلے نمبر پر ہے،جہاں اب تک 33ہزار536افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، پنجاب متاثرہ افراد میں سندھ سے تھوڑا ہی پیچھے ہیں یہاں مریضوں کی تعداد 33 ہزار 144 ہے،خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار، 582 اور گلگت بلتستان میں 852 مریض ہیں، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  کورونا سے ہلاکتوں کے حوالے سے پنجاب کا پہلا نمبر ہے، جہاں اب تک 629افراد کو کرونا نگل چکا ہے، سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 575، خیبر پختونخوا میں 521 اور بلوچستان میں 53 ہے، اسلام آباد میں کوروناکے 41 اور گلگت بلتستان میں 12مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔پاکستان میں اب تک 6 لاکھ، 38 ہزار، 323 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،24گھنٹے کے دوران 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 31ہزار 198 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں