پاسپورٹ دفاتر کھل گئے،ویزا میں توسیع کا عمل شروع

5 Jun, 2020 | 12:40 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم)شہر کے ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کھول دیا گیا، ویزا ہونے کی صورت میں زائدالمعیاد پاسپورٹس کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہونے لگی۔

تفصیل کے مطابق شہر کے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر میں زائدالمعیاد پاسپورٹس کی ایک سال کی مشروط توسیع کی جائی گی، جس کے مطابق پاسپورٹ پر کسی بھی ملک کا ویلڈ ویزا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکیوں کے ویزا میں بھی توسیع کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، دوسری جانب سائلین کے لئے دفاتر میں پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار رہے گا، سائلین پہلے سے بننے والے پاسپورٹ واپس بھی لے سکیں گے، انتظامیہ نے پاسپورٹ کی واپسی کے لئے ڈلیوری سیکشن کو بھی کھول دیا، انتظامیہ کے مطابق ماسک اور حفاظتی اقدامات کے بغیر دفاتر میں داخلہ بند ہوگا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے پاسپورٹ دفاتر کو بند کر نے کے احکامات جاری کئے تھے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا،پاسپورٹ دفاتر کو رش اور بائیو میٹرک کی وجہ سے بند کیا گیا، کیونکہ بائیو میٹرک سسٹم اور رش سے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوگیا تھا جس کے تحت یہ اقدامات کرنے پڑے ۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد میں روزانہ کی بنیاد پر نیا ریکارڈ قائم ہونے لگا،صرف ایک دن میں تقریباً مزید 5ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مثاثرہ افراد کی تعداد 90ہزار کے قریب پہنچ گئی،مزید 68 ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی بعد بھی ایک ہزار، 838 تک پہنچ گئی ہے، پاکستان آج بھی آبادی کے لحاظ سے متاثرہ افراد میں دوسرے اور جاں بحق افراد کے حوالے سے بھی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سندھ  کورونا سے متاثرہ افراد میں پہلے نمبر پر ہے،جہاں اب تک 33ہزار536افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، پنجاب متاثرہ افراد میں سندھ سے تھوڑا ہی پیچھے ہیں یہاں مریضوں کی تعداد 33 ہزار 144 ہے،خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار، 582 اور گلگت بلتستان میں 852 مریض ہیں، اسلام آباد میں 3 ہزار 946 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں