ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق نے چارج سنبھال لیا

5 Jun, 2020 | 08:30 AM

Shazia Bashir

نشترپارک(شہباز علی)سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈٰ ( پی سی بی) میں ہیڈ آف انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ مستقبل کے لئے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنا ان کی ذمہ داری ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈٰ ( پی سی بی) میں ہیڈ آف انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ مستقبل کے لئے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنا ان کی ذمہ داری ہو گی۔ابتدائی طورپر ثقلین مشتاق نے 10 جون کو جوائن کرنے کا کہاتھا تاہم ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان سے رابطہ کرکے اپنی دستیابی ظاہر کی اور ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ثقلین مشتاق کو ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مستقبل کے کھلاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے قومی ٹیم  کے لئے بیک اپ اور کھلاڑیوں کاپول تیار کرنا ان کی ذمہ داری ہوگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈٰ ( پی سی بی )کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن نے بھی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سے رابطہ کرکے کوچ ایجوکیشن پروگرام کی تشکیل پر کام شروع کردیا ہے ۔

فضائی آپریشن بحال ہونے پرگرانٹ بریڈ برن لاہور پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔  پاکستان کرکٹ بورڈٰ ( پی سی بی)  نے نئے سٹرکچر میں شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ ،گراس روٹ کرکٹ اور اکیڈمیز کو ضم کرکے ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کیا ہے جس نے یکم جون سے کام کا آغاز کردیاہے۔

دوسری جانب ممکنہ دورہ انگلینڈ  کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تر بیتی کیمپ پی سی بی کے لئے چیلنج بن گیا ہے، ابھی تک کیمپ کے لئے بائیو سیکیور ماحول یقینی نہ بن سکا،  کیمپ پاکستان میں لگانے کی بجائے انگلینڈ میں لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزیدخبریں