گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاؤنٹین ہاوس کا دورہ کیا

5 Jun, 2019 | 03:46 PM

Shazia Bashir

سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا فاونٹین ہاوس کا دورہ، اپنوں سے دور افراد کے ساتھ عید منائی، کسی نے عیدی کا تقاضا کردیا تو کوئی اپنے دکھڑے سنانے بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور فاونٹین ہاوس پہنچے تو ننھے بچوں نے گلدستوں سے مہمان کا استقبال کیا، گورنر پنجاب فاونٹین ہاوس میں خواتین سے ملے تو انہوں نے اپنے دکھڑے گورنر کو سنانے شروع کردیئے۔

چودھری محمد سرور کھانے کی میز پر بیٹھے افراد سے ملے تو ایک صاحب نے بلا جھجک گورنر سے عیدی کا تقاضا کردیا، گورنر پنجاب نے وہاں موجود بچوں کو ایک لاکھ روپے عیدی اور مٹھائی بھی دی۔

مزیدخبریں