عید پر پارکس اور دیگر تفریخی مقامات کی سکیورٹی سخت

5 Jun, 2019 | 03:44 PM

Sughra Afzal

(عرفان ملک) لاہور پولیس کی جانب سے پارکس اور دیگر تفریخی مقامات کی سکیورٹی سخت رکھی گئی ہے، پارکس کے قریب سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکنگ اور گاڑیوں کے رش سے بچنے کے لیے ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں 25 پارکس اور دیگر تفریخی مقامات پرسکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیے گئے ہیں، ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد کے مطابق شہر میں نماز عید کی سکیورٹی ڈیوٹیوں کے بعد تازہ دم نفری کو پارکس اور دیگر تفریخی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ پارکس میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جا سکے۔

 ایس پی سکیورٹی نے بتایا پارکس اور دیگر تفریخی مقامات کے قریب سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک وارڈنزکوبھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ تفریخی مقامات کے قریب گاڑیوں کا رش نہ بڑھ سکے اور سکیورٹی خدشات پیدا نہ ہوں۔

مزیدخبریں