(عمر اسلم) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی نے عید الفطر میاں نواز شریف کے نام منسوب کردی
عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر جہاں ہر کوئی خوش دکھائی دیتا ہے وہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے جیل میں ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مجتبی شجاع الرحمان، وحید عالم خان، عطااللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ عید پر میاں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن )پنجاب عظمی بخاری ارکان اسمبلی کرن ڈار، کنول لیاقت ایڈووکیٹ،سنبل مالک نے کہ میاں نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے، عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔