عید کے دن بھی پردیسی گھروں کو جانے کیلئے بس اڈوں پر خوار

5 Jun, 2019 | 01:52 PM

Shazia Bashir

سٹی42: عید والے دن بھی مصروفیت سے فارغ ہو کر لوگ آبائی شہروں میں جانے لگے، لاری اڈے اور بس اسٹینڈز پر مسافروں کے اوورچارجنگ کے شکوے برقرار۔

تفصیلات کت مطابق مسافروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رش کی وجہ سے ٹکٹ اور سیٹ نہ مل سکی جس کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ نہ ہوسکے، جبکہ نوکری کرنے والے افراد بھی عید کے دن کام کرکے واپس جانے کے لیے لاری اڈوں پر موجود تھے۔

 لوگوں کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی ٹرانسپورٹر کرائے کم نہیں کررہے، مگر مجبوری کی وجہ سے گھر جانا ضروری ہے تاکہ گھر والوں کے ساتھ عید منائی جاسکے۔

مزیدخبریں