سٹی42: وائس چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل ناصر سلمان کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وائس چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل ناصر سلمان نے وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی، اس موقع پر ایم پی اے ملک اسد کھوکھر، ایم پی اے عظمی کاردار اور احمد عمران بھی موجود تھے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ہمیں غریب اور نادر لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔