ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر لاہوریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری، مغفرت کیلئے دعائیں

عید پر لاہوریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری، مغفرت کیلئے دعائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) عید کے موقع پر اپنوں سے بچھڑنے والوں کی یاد آتے ہی فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کرلیا، پیاروں کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔

عیدالفطر جہاں خوشیوں کا موقع ہوتا ہے، وہیں ہر کسی کو اپنے پیاروں کی یاد بھی ستانے لگتی ہے، جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، مرحومین کی یادیں تازہ کرنے کیلئے شہریوں کی اکثریت نمازِ عید کے بعد قبرستان کا رخ کرتی ہے، کہیں بیٹا اپنے والدین کی قبر پر اُن کی بخشش کیلئے دعا گو ہے تو وہیں بوڑھا باپ اپنے جوان بیٹے کی قبر پر اس کے درجات کی بلندی کیلئے اللہ کے آگے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہے۔

شہریوں کی جانب سےعید کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، شہریوں کا کہنا ہےکہ عید پر سب سے زیادہ اُنہیں اپنے بچھڑے والدین اور قریبی عزیز واقارب یاد آتے ہیں۔

شہر خاموشاں میں خواتین، بچے اور بوڑھے بڑی تعداد میں موجود تھے، جہاں انہوں نے قران خوانی کی، وہیں مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

Sughra Afzal

Content Writer