(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر کی نماز پولیس لائنز میں ادا کی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی مفاد کو سب کو مقدم رکھنا ہے۔
نماز عید پولیس لائن میں ادا کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہریوں سے عید ملے، وزیر اعلیٰ نے ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے دعا کی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے ایس او ایس ویلیج میں زیر کفالت بچوں اور بچیوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے، وزیر اعلیٰ نے بچوں اور بچیوں کو عید کی مبارکباد دی، وزیر اعلیٰ نے ایس او ایس ویلیج میں بچوں اوربچیوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ایس او ایس ویلیج میں زیر کفالت بچے و بچیاں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔