شہر میں گرد آلود طوفان، تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش

5 Jun, 2018 | 10:06 PM

رانا جبران

احمد سعید: لاہوریوں کی سنی گئی، جھلسا دینے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سپیڈ 102 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق دن بھر تیز گرمی اور حبس کے بعد شام ہوتے ہی شہر میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں نے رات کا منظر پیش کر دیا۔

گرد آلود طوفان اور تیز آندھی سے شہر کے بیشتر علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سپیڈ 102 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

طوفان کے بعد شہر میں ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں واضح کمی آ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت میں کمی رہے گی۔ بارش کے بعد موسم بہتر ہونے سے گرمی اور تیز لو کے ستائے شہریوں کی بھی جان میں جان آ گئی۔

مزیدخبریں