عرفان ملک: 3 فیس بک دوستوں نے جرم کی راہ اختیار کرلی۔ عید اکٹھی کرنے کے لیے ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کر دیا، پولیس نے کم عمر ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، آلہ قتل بھی برآمد اور ساتھ ساتھ لوٹی ہوئی عیدی بھی قبضے میں لے لی۔
سوشل میڈیا کی مدد سے دنیا گلوبل ویلیج تو بن گئی ہے، لیکن اسی سوشل میڈیا پر ملنے والے کچھ دوست بنے ڈاکو، گلیمر کے شوقین بالے خان، رگو بھائی اور راہب نے عید اکٹھی کرنے کے لیے وارداتیں شروع کیں، اور اسلحہ خرید لیا۔ موٹر سائیکل چھینتے اور پھر اسی موٹر سائیکل پر لوٹ مار کرتے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: غیرقانونی گردوں کی پیوندکاری، ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کر دیا
پولیس نے ملزمان کے قبضے سےایک لاکھ روپے، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلئے۔ تینوں دوست اب تک 8 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرچکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش گینگ میں شامل ہونے والے مزید نوجوانوں کی نشاندہی بھی کی ہے جن کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔