قذافی بٹ:تحریک انصاف کےسینیٹر چودھری محمد سرور وزیر اعلی پنجاب کی دوڑ سے باہر جبکہ شاہ محمود قریشی ان، سینٹر چودھری محمد سرور عام انتخابات میں حصہ لینے سے دستبردار ہو گئے۔
چودھری محمد سرور نے انتخابات 2018 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما انتخابات دوہزار اٹھارہ میں پی پی 162 یا پی پی 163 کسی ایک حلقے سے حصہ لینے کے خواہشمند تھے، انہوں نے الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ قائدین کی مشاورت سے کیا۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:سینٹ نشست میں کامیابی کیلئے پُرامید ہیں:چوہدری سرور
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لاہور سے الیکشن لڑیں گے، شاہ محمود قریشی پی پی 162 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، سینیٹر چودھری محمد سرور شاہ محمود قریشی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔