خواجہ احمد حسان مختلف اداروں کی سرپرستی سے مستعفی ہو گئے

5 Jun, 2018 | 08:58 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد:سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان چیئرمین یونین ایک سو سات سمیت مختلف اداروں کی سرپرستی سے مستعفی ہوگئے۔ استعفے متعلقہ اداروں کےسربراہان کو ارسال کر دیئے۔

خواجہ احمد حسان چیئرمین یونین کونسل ایک سو سات سے بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مختلف اداروں کے بورڈز میں بطور چیئرمین اور وائس چیئرمین نامزد کیا تھا۔ تاہم حکومت ختم ہونے اور الیکشن شیڈول کے جاری ہونے کے بعد انہوں نے سرکاری اعزازی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ خواجہ احمد حسان بطور چیئرمین شہرخاموشاں اتھارٹی بھی مستعفی ہوگئے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:ایل ڈی اے نے دور حکومت میں بڑےمنصوبوں پر کام کیا: خواجہ احمد حسان
خواجہ احمد حسان نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے، چیئرمین پی آئی سی بورڈ آف مینجمنٹ سے پہلے ہی استعفیٰ دے رکھا ہے۔ انہوں نے بطورچیئرمین یو سی107 کااستعفیٰ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ کو ارسال کیاجبکہ دیگر محکموں اور اداروں کے سربراہان کو بھی استعفے کی کاپیاں ارسال کر دیں۔

مزیدخبریں