سٹی (42 نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نامزدگی فارم میں تبدیلی کو آئین کو ذبح کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔ انکا کہنا ہے کہ اگر یہی کرنا تھا توپھر نوازشریف کو کیوں نکالا؟ اب نوازشریف کے ساتھ ملک میں امانت دیانت اور صداقت بھی کہیں گے مجھے کیوں نکالا۔ چوروں اور لیٹروں کو ہی پارلیمنٹ میں بھیجنا ہے تو پھر تھانے ختم کردینے چاہئیں۔
ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اسی نامزدگی فارم پرانتخابات ہوتے رہے اور اسی بنیاد پر نواز شریف کو نااہل کیا گیا، اسی بنیاد پر نواز شریف خائن قرار دیا گیا جنہیں چور ڈاکو کہا گیا لیکن آج آرٹیکل 62،63 دوبارہ یتیم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عام انتخابات کیلئے مختلف جماعتوں کے امیدوار سرگرم ہوگئے
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین کی روح ختم کردی گئی اور دیانتداری کا آرٹیکل بھی ذبح کردیا گیا۔ چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے راستہ کھل گیا ہے، اب پھر نوازشریف کہیں گے کہ انہیں کیوں نکالا؟
پڑھنامت بھولئے: لاہور کو فتح کرنے کیلئے کپتان اپنے کھلاڑی میدان میں لے آئے
طاہرالقادری نےکہا کہ ایک طرف نواز شریف آواز دیں گے تو دوسری طرف امانت، صداقت اوردیانت آواز دے گی مجھے کیوں نکالا۔
طاہر القادری نے کہا کہ چوروں لٹیروں، رسہ گیروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہے تو ایف آئی اے، نیب اور تھانے سب بند کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر دو سال سے جو ہوا اس پر قوم میں امید پیدا ہوئی اور اب اس پر پانی پھیر دیا گیا ۔