عام انتخابات کیلئے مختلف جماعتوں کے امیدوار سرگرم ہوگئے

5 Jun, 2018 | 05:34 PM

رانا جبران

سٹی (42 نیوز) سول کورٹ میں دوسرے روزبھی مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار کاغذات نامزدگی وصول کرتے رہے۔ رہنما ٹی ایل پی محمد مہر قاسم نے  کہا کہ پی پی 149 سے اگر مریم نواز الیکشن لڑیں گئی  تو انہیں بھاری اکثریت سے شکست دیں گے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے لیے مختلف جماعتوں کے امیدوار سرگرم ہوگئے ۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں نے مختلف سیاسی حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

 تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پی پی 158 سے راجا اظہر سیفی، پی پی 154 سے مہر قاسم، پی پی 149 سے محمد رضا کونین، پی پی 150 سےمحمد عامر اشفاق، پی پی 156 سےمحمد اشرف علی سیفی، پی پی 156 سے سید سجاد حسین، پی پی 157 سےمفتی خضر اسلام شعیب نےکاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیاسی گہماگہمی، مسلم لیگ ن کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

دوسری جانب تحریک لبیک اسلام سے مرکزی رہنما مفتی عابد جلالی نے بھی پی پی 154 اور پی پی 156 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سے چوہدری شفیق گجر نے پی پی 160 سے جبکہ پاکستان مسلم لیگ  کے  رہنما اکرم اللہ خان کاکڑ نے پی پی 156 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

  رہنما ٹی ایل پی محمد مہر قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 149 سے اگر مریم نواز الیکشن لڑیں گئی  تو انہیں بھاری اکثریت سے شکست دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے گراس روٹ  سطح پر کارکنوں کو متحرک کردیا ہے۔

مزیدخبریں