ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پردیسیوں کے وارے نیارے، پاکستان ریلوے نے بڑی خوشخبری سنادی

پردیسیوں کے وارے نیارے، پاکستان ریلوے نے بڑی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: پاکستان ریلویز نےعید الفطر کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیشِ نظر مختلف شہروں سے چلنے والی پانچ سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی عید سپیشل ٹرین 12 جون کو کراچی سٹی سے دن گیارہ بجے روانہ ہوگی۔

 شیڈول کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین بارہ جون کو کراچی سٹی سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر اگلے روز رات دس بجکر تیس منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے بارہ جون دن گیارہ بجکر تیس منٹ پر روانہ ہوکر اگلے روز رات آٹھ بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

علاوہ ازیں تیسری ٹرین کراچی کینٹ سے تیرہ جون صبح گیارہ بجے روانہ ہوکر اگلے روز صبح دس بجے لاہور پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین راولپنڈی سے چودہ جون صبح سات بجے روانہ ہوکر رات دس بجکر تیس منٹ پر ملتان کینٹ پہنچے گی۔ پانچویں سپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے انیس جون کی صبح سات بجے روانہ ہوکر رات دس بجکر پندرہ منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ دوسری جانب مسافروں کے رش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔