عید پر نئے نوٹ ملنے کا سہانا خواب چکنا چور ہوگیا

5 Jun, 2018 | 04:20 PM

حرااعوان

سٹی42:عید پر نئے نوٹ ملنا مشکل ہو گیا، اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس 2 روز میں ہی جواب دے گئی، کوڈ کی بجائے نوٹ ختم ہونے کا جواب ملنے لگا۔

سٹی 42 زرائع کے مطابق عید پرنئے نوٹوں کی خواہش پرچھوٹے بڑے کوہوتی ہے۔عوام کوپریشانی سے بچانے کے لیےاسٹیٹ بینک نے ایس ایم سروس شروع کی تھی۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق نئےکرنسی نوٹوں کی سروس 8877 کے ذریعے چار روز میں 23 لاکھ افراد نےبکنگ کرائی لیکن لوڈ بڑھاؤتوسروس جواب دے گئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:لاہور ی ویکینڈ انجوائے کرنے کیلئے ہو جائیں تیار،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دے دی 

 ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جن برانچوں پر بکنگ ابھی تک دستیاب ہے۔ ان کا اسٹیٹ بینک اور پی بی اے دونوں کی ویب سائٹس پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔عوام چارجز اور زحمت سے بچنے کے لیے پہلےاسٹیٹس ضرور چیک کر لیں۔ ترجمان کےمطابق ایس ایم سروس کےذریعے نئےکرنسی نوٹ 132 شہروں کی 1535 برانچوں کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ 27 لاکھ کی تعداد مکمل ہونے پر بکنگ بند کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں