علی اکبر: مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے مضبوط اور عوامی خدمت کرنے والے امیدواروں کو ترجیح دیں گے۔ ساہیوال ڈویژن کے امیدواروں کے انٹر ویوکیے گئے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف ، رانا تنویر ، منشا اللہ بٹ ، چودھری احسن اقبال ،چودھری سعود مجید ، ملک ندیم کامران سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ جہاں ساہیوال ڈویژن کے امیدواروں کے انٹر ویوکیے گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما نون لیگ میں شامل
محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت خدمت کی سیاست کےبدولت عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کےلیے دفن کر دیں گے، عوام کو نام نہاد تبدیلی کے کھوکھلے دعوے سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا، میاں محمد شہباز شریف کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ن لیگ عوام کی حمایت سے فتح حاصل کرے گی۔
یہ ویڈیو بھی دیکھیں: