پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما نون لیگ میں شامل

5 Jun, 2018 | 12:57 PM

Read more!

(عمر اسلم) پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی طارق شبیر میو  نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ انتخابات سر پر، مریم نواز کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

سٹی 42 کے مطابق میاں محمد شہباز شریف سے طارق شبیر  میونے ملاقات کی۔ طارق شبیر میو نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ طارق شبیر والد چودھری شبیر کے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر 2 مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور کو فتح کرنے کیلئے کپتان اپنے کھلاڑی میدان میں لے آئے

ملاقات کے موقع پر طارق شبیر میو کا کہناتھا کہ (ن) لیگ ہی عوام کی حقیقی جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کا حق ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں