لاہور ی ویکینڈ انجوائے کرنے کیلئے ہو جائیں تیار،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دے دی

5 Jun, 2018 | 12:56 PM

حرااعوان

عفیفہ نصراللہ:لاہور کے موسم کے بدلتےانداز،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور میں گرمی کا زور دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔روذے دار اس شدید گرمی میں کافی پریشان ہو گئے ہیں اور اللہ سے باران رحمت کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔طبعی ماہرین نےروزے داروں کو اس بات سے بھی آگاہ کیا  ہے کہ افطار میں مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔اور گھر سے  صرف ضرورت کے تحت نکلیں۔ موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی کچھ اچھی نوید سنا ہی دی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:کروڑوں کی کرپشن کرنے والے اب لیسکو سنبھالے گے 

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج گرمی کی شدت مزید بڑھے  گی۔کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ پڑنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فی صد رہے گا۔لیکن ایک اچھی نوید یہ بھی بتائی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں